
۔عظمت والے قرآن کو ویسے بھی روزانہ پڑھنا ہے ہمیں، ما شاءاللہ ،جتنا آسانی سے ہو سکے (یہ ہمیں بتایا گیا ہے)۔قرآن المبین میں تو ماضی ،حال ،مستقبل بھی بیان ہے اور زندگی میں راہنمائی ملتی ہے اس سے ، قبر میں حفاظت کرنے والا اور آخرت میں بھی سفارش کرنے والا،ما شاءاللہ، سبحانہ اللہ اور سب سے اہم یہ کہ اسے ہمارے رب نے لکھا ہے، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم پہ نازل کیا اور یہ پہلے نازل ہونے والی آسمانی کتابوں کی تصدیق کرتا ہے ،ما شاءاللہ۔
۔جس گھر میں پڑھی جاے اس گھر سے شیطان نکل جاتا ہے،ما شا ءاللہ ،سبحانہ اللہ
۔جگمگانے والی سورت پڑھنے کا بتایا گیا ہے سیدنا خاتم النبین صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے کہا کہ اسے پڑھا کرو ؟یوم قیامت بادلوں یا پرندوں کی طرح آئیں گی اور پڑھنے والوں کے لیے لڑیں گی ،سبحانہ اللہ
۔اس کا پڑھنا باعث برکت اور چھوڑنا باعث حسرت ہے ،ما شاءاللہ
